انٹربینک میں ڈالر سستا،سٹاک مارکیٹ میں تیزی


کراچی(صباح نیوز)انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر مزید سستا ہو گیا،سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان رہا۔

دوران کاروبار انٹر بینک میں ڈالر مزید 42 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 25 کا ہو گیا۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 279 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اس طرح کاروبارکے دوران انڈیکس64 ہزار918پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔