عمان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ 20 جنوری کو عمان میں شروع ہوگی


دبئی(صباح نیوز)عمان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ 20 جنوری کو عمان میں شروع ہوگی۔

پاکستان اور بھارت کے اسٹارز کرکٹرز 20 جنوری کو عمان میں مدقابل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہدآفریدی، محمدیوسف ، شعیب اختر، مصباح الحق ،شعیب ملک ،کامران اکمل سمیت کئی دوسرے معروف کرکٹرز نے عمان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ میں حصہ لینے کی حامی بھر رکھی ہے۔لیگ 20سے 29 جنوری تک عمان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔