وزارت منصوبہ بندی و ترقی میں رسک مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا ہے

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پاکستان  میں اربوں روپے مالیت کے  منصوبوں کیلئے ملکی و غیر ملکی نجی سرمایہ کاروں کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدے کرنے سے قبل ان منصوبوں میں ریاست پاکستان کیلئے پائے جانے والے خطرات کی نشاندہی کیلئے وزارت منصوبہ بندی و ترقی میں ایک رسک مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا ہے پلاننگ کمیشن کی جانب سے پبلک پرایٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں پر عمل درآمد سے قبل ان کے بارے میں رسک مینجمنٹ کیلئے  بنائی گئیں گائیڈ لائنز میں بتایا  گیا ہے کہ پاکستان میں پاکستان میں سرکاری خرچ اور نجی شعبے کی شراکت سے شروع کئے جانے والے ہر ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد سے قبل اس میں لگائے جانے والے سرمایہ سے ملکی معیشت، پاکستان کے عوام کو اس سے ممکنہ طور پر ملنے والے فوائد کا پیشگی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کوئی ایسا  بڑ ترقیاتی منصوبوں جو مخصوص  افراد کو نوازنے یا ان کے مخصوص مقصد پورے کرنے  کیلئے نہ بنایا جائے بلکہ خالصتا ان معاشی اسولوں کے تحت بنایا جائے جو مکمل ہونے کے بعد اپنی اوپر آنے والی لاگت کو مسلسل دئی  دھائیوں کے دوران استعمال سے جمع ہونے والے ریونیو سے  پورا کرنے کی صلاحیت رکھیسینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) اور قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی (ایکنک)میں  تمام پبلک پرایٹ پارٹنر شپکے تمام منصوبوں کی رسک مینجمنٹ اسیسمنٹ مکمل کرنے کے بعد ان ی کابینہ سے منظوری لینے کے بعد نجی سرمایہ کاروں کے ساتھ رسک مینجمنٹ کی رپورٹ کی روشنی میں معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہیکیونکہ پوری دنیا میں پاکستان سمیت پبلک پروئایٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کئے جانے والے میگا ترقیاتی منصوبوں پر ایک بار رسک مینجمنٹ مکمل کرنے کے بعد ان پر عمل درآمداد کے دوران  ان منصوبوں کے تخمینہ جات  کے اندر ہی انہیں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے منصوبے کی ہر سطح پر عمل درآمد اس کے طے شد ہ شیڈول کے اندر اندر مکمل کرنے اور اس کی کڑی نگرانی کے تحت مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے