نئے سال کے پہلے دن سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی


کراچی(صباح نیوز) نئے سال کے پہلے دن سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہو گئی ۔300 روپے سستا ہونے کے بعد سونا 2 لاکھ 19 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔ دس گرام سونا 258 روپے سستا ہونے کے بعد ایک لاکھ 88 ہزار 357 روپے کا ہو گیا۔