کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ اسلام آباد دھرنے کے شرکاء کو جماعت اسلامی روزاول سے تمام ممکنہ امدادفراہم کر رہی ہے ان میں تیارکھانے ،فروٹ ،گرم بستر،واٹر پروف خیمے ،علاج معالجے کی سہولیات ،مفت ادویات ،بچوں کیلئے دودھ بسکٹ سمیت لیٹرین کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے ۔جماعت اسلامی اسلام آباد نے بروقت انتظامات وسامان کی فراہمی ممکن بنائی جو تاحال جاری ہے ۔اہل بلوچستان جماعت اسلامی اسلام آباد والخدمت فاؤنڈیشن کے مشکور ہیں ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آباد میں بلوچ دھرنے شرکاء کے ذمہ داران صبغت اللہ بلوچ وامیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاواسے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ماہ رنگ بلوچ بھی موجودتھی۔ امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نے کہاکہ امیر صوبہ بلوچستان کی ہدایت پر روز اول سے ہمارے ذمہ داران وارکان اور رضاکار دھرنا کیمپ میں موجود ہیں ہر شرکاء معززمہمانوں کی طرح ہر طرح خیال رکھ رہے ہیں اور تمام شرکاء خواتین مائوں بہنوں اور ان کے بچوں کی ضروریات کو پوراکر رہے ہیں۔مولانا عبدالحق ہاشمی نے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد کاشکر یہ اداکرتے ہوئے کہاکہ حکومت فوری طور پر لانگ مارچ شرکاء کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیکر مان لیں لاپتہ افرادکا مسئلہ اہل بلوچستان کا سنجیدہ مسئلہ ہے ۔بلوچستان کے عوام کو حکمران مقتدر قوتیں کیوں نظرانداز کررہے ہیں بلوچستان کے مظلوم عوام اور ان کے سلگتے اجتماعی مسائل کو حکمران مقتدر قوتیں سنجیدگی سے لے لاپتہ افراد کو ہر صورت منظر عام پر لایا جائے سی پیک ودیگر منصوبوں کے ثمرات پر سب سے پہلے اہل بلوچستان کا حق ہیں لیکن حکمران طبقہ اہل بلوچستان کے بجائے چند خاندان چند افراد کو نوازرہے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان کے عوام حکمرانوں سے گلہ مند،ناراض واحتجاج پر ہیں ۔
حکمران اپنے لٹیروں ،لاڈلوں ،عوام سے دور افراد کو نوازنے کے بجائے مظلوم عوام حقیقی دیانت دار قیادت کا ساتھ دیکر بلوچستان کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کریں ،جھوٹے وعدے جھوٹے اعلانا ت جھوٹے پیکیجز کا دور گزرگیا اب عملی سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔حکومت کیمپ میں موجود مائوں بہنوں کواعتماد میں لیں دھمکی ،گرفتاری،تشدد،شیلنگ سے اشتعال پیداہو گا جو کسی صورت کسی کے حق میں نہیں بلکہ نفرت وتعصب میں اضافے کا سبب بنے گا خود نوجوانوں واحتجاج پر بیٹھے افراد میں اشتعال پیدا کرنادانشمندی نہیں یہ ملک دشمنوں کا کام آسان کر رہے ہیں جماعت اسلامی مظلوم بلوچستان کے پریشان حال عوام کیساتھ ہیں انشاء اللہ جماعت اسلامی اہل بلوچستان کو حقوق لاکر رہے گی بلوچستان کے نام نہادلیڈرزکی مجرمانہ خاموشی بھی قابل مذمت ہے ۔ حکمران پرامن جمہوری احتجاج کا حق چھینیں گے تو پھر پریشان حال لانگ مار چ والے کہاں جائیں