آواران (صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 دہشتگردہلاک ہو گئے۔
دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرد یا گیا ، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا گیا، علاقے میں موجود مزید دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے دشمن کی ہر سازش ناکام بنا دیں گی، بلوچستان میں امن واستحکام اور ترقی کا عمل سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔