اسلام آباد(صباح نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان میں پیپر کے بغیر اشیا کی درآمدات اور برآمدات کی کلیئرنس کے نظام (وی بوک) کی جگہ کسٹمز ڈیجیٹل مینجمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیاہے جس کے ساتھ ہی ایف بی آر فنانس بل2024کے زریعے پارلیمنٹ سے کسٹمز کے قانون میں متعارف کروائی جانے والی اہم ترامیم کی تیاری کیلئے ورکنگ گروپس بھی تشکیل دید ئیے ہیں جن کی ترامیم کو فنانس بل2024کا حصہ بناکر بجٹ کے ساتھ ان کی قومی ا سمبلی سے منطوری لیکر انہیں یکم جولائی2024سے ملک میں لاگو کیا جائے گاایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس ضمن میں ایف بی آر نے15ورکنگ گروپس تشکیل دیدئے ہیں کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کراچی کی سربراہی میں 12رکنی ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا ہے جن میں بحری جہاوزں کے ڈیکلریشن، درآمدی یا برآمدی اشیا کی فہرست ورانٹرنیشنل ٹرانس شپمنٹس،گڈز ڈیکلریشنز،گاڑیوں، خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات، شپ بریکنگ، ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی تشخیص،
فیزیکل انسپیکشن اور جوائینٹ انسپیکشن،واجب الادا ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی تشخیص۔کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی سربراہی میں 8رکنی ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس میں ایک بندر گاہ سے دوسریہ بندر گاہ تک مال کی محفوظ ترسیل، ڈوک ٹرمینل یا آف ڈوک ٹرمینل، وئیر ہاوسنگ، سیف ٹرانسپورٹیشن، ایکسپورٹ پراسیسینگ زون کے مال کی کلیئرنس، کسٹمز کی ریکوری کیلئے گارنٹیوں کی انکیشمنٹس، جہاوزں اور گاڑیوں کی آمد اور روانگی، مسافروں کے بغیر سامان کی کلیئرنس، پورٹ کنٹرول یونٹ، کرنسی ڈیکلیئرشن ڈیٹینشن اور سیزئیرز، سٹیٹ وئیر ہاوسسز کی مینجمنٹ کا نیا نظام بنایا جائے گاایکسپورٹس اور کوٹہ مینجمنٹ کیلئے کلکٹر کسٹمز ایکسپورٹس کی سربراہی میں ایک 9رکنی ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا ہے جس میں ایکسپورٹس ڈیکلیریشنز، ری ایکسپورٹس،ڈیوٹی ڈرا بیک، ریبیٹ، الیکٹرانک کامرس، ایکسپورٹس فیسیلیٹیشن، آئی او سی او ورکنگ، ایکسپورٹس پراسیسینگ زون کی کلیئرنس، فنانشل انسٹرومنٹس،
گولڈ اور جیولری کی درآمدات اور برآمدات، این ٹی این ی بنیاد پر کوٹی کی منینجمنٹ کا نیا نظام بنایا جائے گاڈائریکٹر جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی کی سربراہی میں 7رکنی ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا ہے جو پاکستان کے راستے گزارے جانے والے انٹرنیشنل ٹرانزٹ مال، افگانستان کی درآمدات اور برآمدات اور ازبکستان کی درآمدات اور برآمدات کیلئے انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ، عارضی درآمدات، سیلنگ، ڈی سیلنگ، ٹریکنگ، ان لینڈ ٹرانسشپمنٹ، انٹرنیشنل ٹرانسشپمنٹ کا نیا نظام بنائے گاڈائریکٹر جنرل لا اینڈ پراسیکیوشن کی سربراہی میں ایک کریمینل پروسیڈنگز کا ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا ہے کو کسٹمز کی عدالتوں اور ان میں کاروائی، فیڈرل ٹیکس اومبڈسمین، اے ڈی آر سی، کمپلینٹ مینجمنٹ، کسٹمز کے جرائم میں ملوث سمگلروں کا ڈیتا بیس بنانے، ایڈجیوڈیکیشن، سمگل شدہ اشیا کی ایڈجیوڈیکیشن کا نیا نظام بنائے گاکلکٹر کسٹمز ایڈجیوڈیکیشن کراچی کے کے ڈپٹی کلکٹر کی سربراہی میں قائم کردہ7رکنی کیس مینجمنٹ فنکشن ورکنگ گروپ درآمدات، برآمدات اور انٹیلیکول پراپرٹی رائیٹس،
سمگلنگ شدہ اشیا کو ضبط کئے جانے کے بعد ان کی ایڈجیوڈیکیشن، کسٹمز اپیلوں کی مینجمنٹ کا نیا نظام بنائے گاپوسٹ کلیئرنس آڈٹ کا نیا نظام وضع کرنے کیلئے ڈائریکٹر جنرل پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی سربراہی میں ایک 6رکنی ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا ہے جو پوسٹ کلیئرنس آڈٹ، سروے، کوٹہ، مینیوفیکچرنگ بانڈ، ڈیسک آڈٹ، ایکسپورٹس فیسیلیٹیشن، آڈٹ، اور رسک مینجمنٹ ک نیا نظام وضع کرے گاڈائریکٹر کسٹمز ویلیو ایشن کراچی کی سربراہی میں قائم کردہ 7رکنی ورکنگ گروپ کسٹمز ویلیو ایشن، ایچ ایس کوڈز، رسک انڈیکیٹرز، ویلیو ڈیکلریشنز، کراس بارڈر ٹریڈ ریمیٹینس کا نیا نظام وضع کرے گی ڈائریکٹر نیشنل نیوکلیئر ڈیٹرنس اتھارٹی رحمت اللہ وسترو کی سربراہی میں ایک6رکنی ٹیکنالوجی ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا ہے جو پاکستان کسٹمز کے تمام نظاموں کو سہل اور آسان بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کیلئے کسٹمز کی ٹیکنالوجی کی ضروریات اور ان کی نوعیت کا تعین کرے گا
ڈائریکٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کراچی کی سربراہی میں قائم کردہ رسک مینجمنٹ یونٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا ہے جودرآمدکنندگان، برآمد کنندگان، کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس، شپنگ لائینز، ائر لائینز، ٹرمینل آپریٹرز، ڈیپارچر پورٹس، رسک گڈز کلیئرنس، کا نیا نظام وضع کرے گا کسٹمز رجسٹری اور لائسینسنگ کا نیا نظام وضع کرنے کیلئے کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ کراچی کی سربراہی میں 8رکنی ورکنگ گروپ کسٹمز کے آن لائن نظاموں کیلئے نئی آئیڈنٹٹی مینجمنٹ، اور پریویلیج مینجمنٹ، وئیر ہاوسنگ، ائر لائینز، شپنگ لائینز، بانڈڈ کیئرئیر، لینڈ کسٹمز مینجمنٹ کا نیا نظام وضع کرے گا چیف کسٹمز بجٹ ایف بی آر کی سربراہی میں کسٹمز ٹیرف مینجمنٹ کا 8رکنی ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا ہے جو پاکستان میں ہر سیکٹر کیلئے کسٹمز ڈیوٹیوں کی ٹیرف پر نظرثانی، ایس آر او مینجمنٹ، لیویز، ایگزیمشنز اور ڈیوٹیوں کی رعایتوں کی مینجمنٹ، نیشنل ٹیرف کمیشن سے متعلق کسٹمز کی نئی پالیسی مرتب کرے گاڈائریکٹر ریسرچ اینڈ انالیسسز(ڈیجیٹائزیشن) کراچی کی سربراہی میں ایک انٹیگریشن حکمت عملی کی تیاری کیلئے10رکنی ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا ہے جو دوست ممالک اور ملک کے اندر الیکٹرانک ڈیٹا ایکسچینج اور ٹرمینلز کی تعمیر، پاکستان سنگل ونڈو کے ساتھ قومی اداروں کی انٹیگریشن، چائینا کسٹمز کے ساتھ ڈیٹا ایکسچینج سسٹم کی تنصیب، بارڈر مینجمنٹ کی نئی حکمت عملی بنائے گاچیف کسٹمز لیگل ایف بی آر کی