انتخابات میں آزمائے ہوئے کو پھر آزمانا اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے ، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)     امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ انتخابات میں آزمائے ہوئے کو پھر آزمانا اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے آج مہنگائی ،غربت ،بے روزگاری ،بدعنوانی سب سابق حکومتوں اور مقتدرقوتوں کی وجہ سے ہے عوام ان سے خبر دار رہے جو پہلے بھی مذہب ،قومیت ودیگر خوشنمانعروں وبے عمل اعلانا ت کے سہارے کئی بار کامیاب ہوئے ہیں لیکن خودمالامال عوام کو بدحال کر دیا ہے سب کو آزمانے اور پھر انہی آزمائے ہوئے کا بار بارناکام ہونے کی وجہ سے اب صرف جماعت اسلامی ہے جن پر اعتماد کیا جاسکتاہے ۔سہاروں ومقتدر قوتوں کے سہارے آنے والے مسلط نااہل حکمرانوں منتخب نمائندوں سے نجات کیلئے عوام جماعت اسلامی کے دیانت دار دین دار امانت دار افراد کو ووٹ دیکر مسائل ومشکلات ،غربت ومہنگائی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

  اپنے جاری بیا ن میں انہوں نے کہاکہ الیکشن کو پیسوں کا کھیل بنادیا گیا ہے مقتدر خفیہ قوتیں بھی عوام کی منشاووٹ واعتماد کے بغیر نااہل لوگوں کومسلط کردیتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کے مسائل ومشکلات اور پریشانیوں میں بدترین اضافہ ہوا ہے عوام الناس الیکشن کے دن نااہل لوگوں کو مذہب یا قومیت کے نام ،دوستی ،رشتہ داری کے نام پر غلطی کرکے ووٹ دے دیتے ہیں پھر پانچ سال روتے ہیں ۔قومیت واسلام کے نام پر سیاست کرنے ووٹ مانگنے والے کامیابی کے بعد اسلام وقوم کو بھول جاتے ہیں یہی سب سے بڑالمحہ فکریہ ہے قوم پرستی ومذہب کے نام پر سیاست کرنے والے اگر عوام سے مخلص ہوتے تو قوم کے مسائل حل ہوتے اسلامی نظام قائم ہوتا اورقوم احتجاج پر نہیں ہوتی ۔آج عوام بلوچ پشتون لاپتہ ،روزگار برائے فروخت ،قومی وسائل قوم کے بجائے چند افرادوخاندان پر خرچ ہورہے ہیں مذہب وقومیت کے نام پر بننے والی پارٹیاں خاندانی موروثی پراپرٹیاں بن گئی ہیں انہیں صرف خاندان واپنے ذاتی گھر وبچوں کی فکر ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔جماعت اسلامی واحد پارٹی ہے جس پر کسی خاندان کا قبضہ نہیں جہاں پارٹی وقومی دولت دولت کی چوری نہیں ہوتی احتساب وحساب کا بہترین اسلامی تربیتی نظام ہونے کی وجہ امانتوں کا بہترواسلامی طریقے کے مطابق خرچ ہوتا ہے۔

جماعت اسلامی نے بلوچستان بھر میں قومی وصوبائی اسمبلی کیلئے بہترین دیانت دار امین صالح وباکرداراورپڑھے لکھے امیدوار کھڑے کر دیے ہیں عوام الناس قومیت ولسانیت اور فرقہ واریت سے بالاتر ہوکرجماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر منتخب کریں تاکہ حقیقت میں عوامی مسائل حل ،قوم ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن ،قومی دولت قوم پر خرچ ہواور عوام کو قانونی آئینی حقوق مل سکیں آج اسلامی نظام وحقوق کی راہ میں یہی منتخب نمائندے اور مقتدر قوتیں رکاوٹ ہیں۔75سالوں سے عوام جن قوتوں ،افراد وپارٹیوں کوووٹ دیتے چلے آرہے ہیں اس انتخاب میں ان پارٹیوں اور ان کے نمائندوں کویکسر مسترد کرکے جماعت اسلامی کے نامزدامیدواروں کووٹ دیکر کامیاب بنائیں تاکہ معلوم ہوجائے کہ جماعت اسلامی اور دیگر خاندانی پراپرٹیوں میں کتنافرق ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی بلوچستان کے سلگتے مسائل کا حل اور عوام کی ترقی وخوشحالی کا بہترین راستہ ہے