سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس 1400 پوائنٹس کا اضافہ، 62ہزار کی سطح عبور ،ڈالرتنزلی کا شکار


 کراچی(صباح نیوز)  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کئی روز سے جاری مندی تیزی آ گئی، روپے کے مقابلے میں ڈالر تنزلی کا شکار رہا۔

انٹربینک میں ڈالر 35پیسے سستا ہو کر 281روپے 85پیسے کا ہوگیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں ہی مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس 1400 سے زائد پوائنٹس اضافے سے 62ہزار 265 پوائنٹس کی سطح عبورکرگیا،کے ایس ای-100انڈیکس 840پوائنٹس یا 1.38 فیصد اضافے کے بعد 61ہزار 704پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 60ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔