کراچی(صباح نیوز)ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کی نسبت 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 20 ہزار 600 روپے ہو گئی۔
اس کے علاوہ دس گرام سونا 857 روپے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 129 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ دیکھا گیا۔