َکوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان میں بھی عام انتخابات کی بھرپور گہما گہمی جاری ہے، قومی اسمبلی کی 16، بلوچستان اسمبلی کی 51، خواتین اور اقلیتوں سمیت 14 مخصوص نشستوں کیلئے 2 ہزار سے زائد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان سے قومی اسمبلی کیلئے 511 اور صوبائی اسمبلی کیلئے 1387 جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے 151 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
بلوچستان کے صوبائی حلقے پی بی 4 بارکھان کی نشست پر باپ بیٹا آمنے سامنے آگئے، سردار عبد الرحمان کھیتران کے مقابلے میں بیٹے نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔ عبدالانعام شاہ کھیتران نے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ سردارعبدالرحمان کھیتران ن لیگ کی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔