اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لیے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے نامزد صدر میر طارق حسین بگٹی نے اپنے عہدے کا چار ج سنبھال لیا۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طارق حسین بگٹی نے کہا کہ سابق صدر خالد سجاد کھوکھر کا میری تعیناتی کو غیر آئینی کہنا ان کا موقف ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد سجاد کھوکھر نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا۔خالد سجاد کھوکھر نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو صورتِ حال سے آگاہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔