پٹرول بم کے بعد تباہی سرکار نے عوام کو بجلی کا جھٹکا دیدیا،شیری رحمان


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر،سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ پٹرول اور گیس بم گرانے کے بعد تباہی سرکار نے عوام کو بجلی کا جھٹکا دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول اور گیس بم گرانے کے بعد تباہی سرکار نے عوام کو بجلی کا جھٹکا دے دیا، اس وقت بجلی ٹیرف 13.97 روپے فی یونٹ ہے، حکومت 1 روپیہ 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کر رہی ہے، اضافے کے بعد بجلی کی قیمت 15 روپے 36 پیسے فی یونٹ ہو جائے گی، تین سال میں تباہی سرکار نے بجلی کے نرخوں میں 52 فیصد اضافہ کیا ہے۔