ایک اور کا جملہ میری زندگی کا ہمیشہ سے خاصہ ہے۔
امی جی میرے لیے پراٹھہ انڈا بناتیں تو میری آواز انکو مسکرانے پر مجبور کر دیتی امی جی ایک اور ۔
پھر امی جی ہمیشہ میرے لیے دو پراٹھے یا روٹیاں ہی بناتیں تھیں۔ ساتھ انڈے بھی دو ہی۔
میرے کپڑے لینے جاتا اپنے لیے یا کسی اور کیلئے ہمیشہ دو ہی لے کر آتا ۔
امی جی اور ابا جی اس کو فضول خرچی کہتے تھے پر مجھے جب کوئی چیز پسند آجائے تو ایک اور کی آواز منہ سے نکل ہی جاتی ہے۔ ساری زندگی ایک اور کی عادت میں لاکھوں تصاویر بنا ڈالیں ۔
اگر سردرد ہے کسی نے دوائی دی تو بھی کوشش کی اس سے ایک اور کی فرمائش کردوں۔
دوسرے شہروں سے اکثر چیزیں لاتا ہوں ہوتیں ہمیشہ سب کیلئے دو دو ہی ہیں۔
اپنے لیے ہمیشہ دو جوتے ایک ہی ڈیزائن کے لیئے ایک بلیک اور ایک براؤن ،
فوٹوگرافی کی بارہ نمائشیں ہوچکی ہیں ایک اور کی خواہش میں ۔
کیمرے بھی دو ہی استعمال کرتا ہوں ایک فل فریم اور ایک کراپڈ فریم ۔
کیمرے کے بیگ بھی ایک اور کے چکر میں کئی ہوگئے یہ ایک نا مکمل ہونے والی ایک اور کی کہانی ہے۔
کیمرہ لینز ، لائٹس، کیمرہ سٹینڈ ، لائٹ سٹینڈ ایک اور کی عادت کی وجہ سے بہت سے ہوچکے ہیں۔
ویڈیو ویلاگ شروع کئے تو ایک اور کی عادت کی وجہ سے کئی دفعہ بیس اور تیس ویلاگ ایک دفعہ ہی ریکارڈ کرلیے۔ اب ان کی تعداد سینکڑوں میں پہنچ چکی ہے۔
ابھی سوچا ہسپتال میں فارغ لیٹنے کے ساتھ ویلاگ بھی ریکارڈ کروں گا سامان پیک کروایا دو لائٹ، دو مائک ، دو سٹینڈ اور آج میری اپنی ہنسی نکل گئی اس ایک اور کے چکر میں ۔
زندگی میں کبھی کچھ جمع نہ کرسکا ماسوائے دوستوں کے۔ بقول احمرازہر رحمن کے سب یہ ہی سمجھتے ہیں کہ محمد اظہر حفیظ ہمارا بہت قریبی دوست ہے کاش یہ بات سچ ہو۔
دو ابلے انڈے ، دو فرائی انڈے، دو پراٹھے، دوروٹیاں، دوپلیٹ چاول، دو برگر اب تو یاد بھی نہیں ہیں کیا کیا دو دو۔
پچھلے سال جگر کا ٹرانسپلانٹ ہوا سوچا اب اس میں ایک اور کی گنجائش نہیں ہے اور اس سرجری نے خود ہی آواز لگا دی ایک اور سرجری کی بائیں طرف ہرنیا بن گیا۔ ہرنیا بھی بڑا مزےدار کریکٹر ہے کچھ سیاسی سا ۔ جس کی ہر شکل نیا پر مشتمل ہوتی ہے جیسے نیا پاکستان۔ جسم پہلے جیسا نہیں رہتا نیا بن جاتا ہے۔
اب اس ایک کی عادت کی تکمیل کیلئے آج پاکستان کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ میں داخل ہو رہا ہوں ۔ انشاء اللہ کل صبح 18 دسمبر 2023 ایک میجر سرجری ہے ۔ ایک اور کی یہ خواہش بھی پوری ہو جائے گی۔ آپ سب نے میرے لیے بہت سی دعائیں کی جس پر اللہ کے فضل سے صحت میسر ہوئی آپ سب کا بہت شکریہ ۔ اب آپ سے پھر ایک درخواست ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھیں جزاک اللہِ خیر۔ ایک اور دعا کامیاب سرجری اور صحت مند زندگی کی۔
آپ سب سلامت رہیں خوش رہیں آمین ۔
انور مقصود صاحب کی آجکل منیر نیازی صاحب پر گفتگو بہت وائرل ہے سوچا میں بھی کچھ کوشش کرلوں
ایک اور بڑی سرجری کا سامنا تھا منیر
جب پہلی سے اٹھ کے میں نے دیکھا تو
Load/Hide Comments