الخدمت فاؤنڈیشن کی آٹھویں الخدمت یوتھ گیدرنگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ۔


لاہور(صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار پروگرام کے تحت آٹھویں الخدمت یوتھ گیدرنگ کی افتتاحی تقریب الخدمت کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے  نائب صدر  ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ،  ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال، منیجنگ ڈائریکٹر الخدمت گلوبل شاہد اقبال، جنرل منیجر ماس میڈیا عمیر ادریس، سینیئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی، ہیڈ والنٹئیر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ صنان اکبردیگر ذمہ داران سمیت  یوتھ سوسائٹیز کے نمائدگان  اورا مختلف کالجز اور جامعات سے  الخدمت کے  یوتھ ایمبیسڈرز نے شرکت کی۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے  نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے اس موقع پر بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار پروگرام کے تحت آٹھویں الخدمت یوتھ گیدرنگ 16 دسمبر  کو ایوانِ اقبال میں منعقد ہوگی۔

مختلف سیشنز پر مشتمل  الخدمت یوتھ گیدرنگ میں مختلف جامعات کے سربراہان، طلبہ وطالبات ،نامور موٹیویشنل اسپیکرز ، خدمت خلق کے شعبہ میں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

انہوں نے طلبہ و طالبات کو الخدمت یوتھ گیدرنگ کے حوالے سے ان کی ذمہ داریوں سے آگا ہ کیا اور ان کاحوصلہ بڑھایا۔شاہد اقبال نے کہا کہ اس یوتھ گیدرنگ کا مقصد طلبہ و طالبات کو وولنٹیر ازم کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے اور یہ بتانا ہے کہ وہ بحیثیت طالبعلم کیسے دکھی اور مجبور انسانیت کی خدمت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ یہ یوتھ گیدرنگ آپ کے لیے زندگی کا ایک بہترین تجربہ ثابت ہوگا جس سے آپ  کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔