توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ تشکیل


لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر فل بنچ تشکیل دے دیا ۔ جو 18 دسمبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ  کے تین رکنی فل بنچ کی سربراہی جسٹس عالیہ نیلم کریں گی جبکہ دیگر بنچ کے ارکان میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں۔ فل بنچ 18 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا، سنگل بنچ  نے بانی چیئرمین  پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ  بنانے کی سفارش کی تھی۔

واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کو چیلنج کر رکھا ہے۔