ٹوبہ ٹیک سنگھ،نامعلوم افراکی فائرنگ،میاں بیوی اوربچی سمیت 4 افرادقتل


ٹوبہ ٹیک سنگھ(صباح نیوز)ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہیرا کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوی اور کمسن بچی سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ہیرا کالونی میں میاں بیوی، کمسن بچی اور معمر خاتون کو سر اور سینے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں ہسپتا ل منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول عبدالقدیر ریٹائرڈ ریلوے ملازم نے چند سال قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔