اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کے لیے سب سے بڑا ریلیف پیکیج عمران خان کا استعفیٰ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے ذمہ دار عمران خان ہیں، جن کی پہلی اور آخری ترجیح جھوٹ، دھوکہ اور قوم کی زندگی کو عذاب بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہتر ہے عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔ عمران خان کا استعفیٰ عوامی مشکلات میں کمی اور آسانیاں لانے کا سنگ میل ثابت ہوگا۔