پشاور(صباح نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اراکین کی عدم دلچسپی کے باعث کورم کی نذر ہوگیا، سپیکر نے حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے غیر حاضر ہونے پر اجلاس پیر تک ملتوی کردیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر محمود جان کی زیر صدارت شروع ہوا تو اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی کے باعث کرسیاں خالی رہیں، رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد نے کورم کی نشاندہی کرائی، گھنٹیاں بھی بجتی رہیں، سپیکر نے اجلاس پانچ منٹ کے لئے ملتوی کر دیا۔
اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو اراکین کی تعداد 19 رہی، اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اراکین کی عدم موجودگی کے باعث سوالات بھی لیپس ہوئے، اجلاس میں اراکین اور صوبائی وزرا ء کی عدم موجودگی سے نہ صرف بل کی منظوری بلکہ تحریک التوا پر بھی بحث نہ ہو سکی، خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بروز پیر دوپہر دوبجے تک ملتوی کردیا گیا۔