فتح جنگ، کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، بیوی اور 2بچے جاں بحق، شوہر زخمی


 فتح جنگ (صباح نیوز)فتح جنگ کے قریب کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا ، مرنے والوں میں ماں اور2 بچے شامل ہیں

اٹک کے علاقے فتح جنگ میں کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی کو ہسپتا ل منتقل کردیا۔جاں بحق افراد میں ماں اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ زخمی شخص بچوں کا والد ہے، جس کی حالت تشویشناک ہے۔