اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ روزپارلیمانی تاریخ کا سیاہ دن تھا جب حکومت نے پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر منی بجٹ تھوپ دیا۔عوام اپنی زندگیاں اجیرن بنانے پر پاکستان تحریک انصاف کو معاف نہیں کریں گے۔
ان خیالات کااظہار شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کو دفن کردیں گے، بس اس کیلئے تھوڑانتظار کرنا پڑے گا۔