وزیراعظم سے بلوچستان کے زمینداروں کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (صباح نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے کاظم اچکزئی کی سربراہی میں بلوچستان کی زمیندار ایکشن کمیٹی کے 15 رکنی وفد  نے  ملاقات کی ۔ وفد نے وزیراعظم کو بلوچستان میں زرعی شعبے کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا وفد نے وزیراعظم کو بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بلوں کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیاوزیراعظم  نے سیکریٹری توانائی اور چیف سیکریٹری بلوچستان کو زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد سے مل کر ان کے مسائل کا منصفانہ حل نکالنے اور متعلقہ حکام کو بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے ملاقات میں سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری اور خالد لانگو بھی موجود تھے