لاہور (صباح نیوز)بابر اعظم کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے نئے کپتانوں کا اعلان کردیا ہے جہاں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان شان مسعود اور ٹی20 ٹیم کا کپتان شاہین شاہ آفریدی کو مقرر کردیا گیا ہے۔سابق کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد بدھ کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سے استعفی دے دیا تھا۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ آج میں تمام فارمیٹس میں پاکستان کی کپتانی چھوڑ رہا ہوں، یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس فیصلے کے لیے یہ صحیح وقت ہے۔بابر نے کہا تھا کہ میں تینوں فارمیٹس میں بطور کھلاڑی ٹیم کی نمائندگی کرتا رہوں گا اور اپنے تجربے سے نئے کپتان اور ٹیم کو سپورٹ کرتا رہوں گا۔ان کے اس اعلان کی کچھ دیر بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اور ٹی20 ٹیم کے کپتانوں کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹی کی قیادت سونپی ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے و ن ڈے ٹیم کے کپتان کے نام کا اعلان فی الوقت نہیں کیا گیا۔ون ڈے ٹیم کے کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور اہم تبدیلی کرتے ہوئے ڈائریکٹر مکی آرتھر سمیت قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا پورٹ فولیو بھی تبدیل کردیا ہے۔بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تمام کوچز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کرتے رہیں گے اور پاکستان کرکٹ بورڈ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے کوچنگ اسٹاف کا اعلان جلد کرے گی۔۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments