کوئٹہ(صباح نیوز)قائد مسلم لیگ(ن) نواز شریف سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔قائد مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف کوئٹہ کے دورے پر ہیں جہاں سابق وزیراعلی جام کمال نے ان کے ساتھ ملاقات کر کے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔نواز شریف نے بلوچستان میں دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں جن میں ملکی سیاسی صورت حال اور عام انتخابات سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف دو روزہ دورے پر کوئٹہ میں موجود ہیں جہاںنواز شریف کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر 20سے زائد اہم سیاسی شخصیات پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
Load/Hide Comments