چیف الیکشن کمشنر کا نگران وزیر اعلی کے پی کے کی وفات پراظہارافسوس

اسلام آباد (صباح نیوز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے آئینی ادارے کی طرفسے خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلی محمد اعظم خان کی ناگہانی وفات پرنہایت دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان غم اور صدمے کے ان لمحات میں مرحوم وزیراعلی کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ھے۔اللہ تعالی ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں۔آمین