منی بجٹ کی منظوری کے لیے حکومت نے کمر کس لی


اسلا م آباد(صباح نیوز)فنانس ترمیمی بل کی منظوری کے لیے حکومت نے حتمی لائحہ عمل طے کرلیا، حکومتی اراکین اسمبلی اسلام آباد میں جمع ہوگئے۔متحدہ اپوزیشن کی جانب سے فنانس ترمیمی بل کی شدید مخالفت اور حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے تحفظات کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے بھی جمعرات کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ترمیمی بل کی منظوری کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  فنانس ترمیمی بل کی منظوری کے لیے حکومت نے حتمی لائحہ عمل طے کرلیا ہے اور حکومتی اراکین اسمبلی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزداراوروزیراعلی کیپی محمود خان بھی اسلام آباد آچکے ہیں۔

دونوں وزرائے اعلی نے اپنے اپنے صوبوں سے منتخب اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں الگ الگ عشایے بھی دیے ہیں جن میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزرا شہریار آفریدی، علی محمد خان، عمر ایوب نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جو جمعرات کی دوپہر قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہوگا، جس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج اور حکومتی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

پارٹی قیادت کی جانب سے تمام اراکین اسمبلی کو دوپہر دو بجے پارلیمنٹ ہاوس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بھی جمعرات کوپارلیمنٹ ہاوس پہنچیں گے