اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ، یادگاری ڈاک ٹکٹ کی نقاب کشائی کی گئی،سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی اور پاکستان میں ہالینڈ کی سفیر ہینی ڈی وریس نے پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یہاں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کی نقاب کشائی کی۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی آرٹسٹ عائشہ خالد کی طرف سے ڈیزائن کردہ ڈاک ٹکٹ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کی علامت ہے۔
Load/Hide Comments