مرتضی سولنگی کی جاپان ڈیفنس فورسز ڈے کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (صباح نیوز)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے  69 ویں جاپان ڈیفنس فورسز ڈے 2023کے موقع پر جاپانی سفارت خانہ کے زیر اہتمام استقبالیہ میں شرکت کی ۔ استقبالیہ میں عسکری حکام، نگراں وفاقی وزرائ، اراکین پارلیمنٹ، سفارتکاروں سمیت دیگر افراد بھی شریک ہوئے ۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ جاپان ڈیفنس فورسز ڈے پر حکومت جاپان اور جاپانی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مرتضی سولنگی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے دفاعی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، جاپان اور پاکستان کے درمیان دفاعی تبادلوں میں پیشرفت دیکھ کر خوشی ہوئی