مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور اظہار یکجہتی کی سینٹ قرارداد دنیا کے تمام پارلیمان اور اقوام متحدہ کو بجھوائی جائیں۔ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ میں فلسطین پر منظور متفقہ قرار داد کی کاپیاں دنیا کے تمام پارلیمان اور اقوام متحدہ کو ہنگامی بنیادوں پر بھجوانے کی ہدایت کر دی ۔ فلسطینی عوام سے بھرپور یکجہتی اور ان کی مکمل حمایت کی تین مشترکہ قرار داد منظور کرتے ہوئے فوری طور پر اسرائیل سے فلسطین کے علاقوں کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے دیگر نکات بھی شامل ہیں چیئرمین سینیٹ نے سیکرٹری سینیٹ کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر یہ قرار داد دنیا کی تمام پارلیمان بشمول اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو فوری طور پر ارسال کر دی جائے ۔