اسلا م آباد(صباح نیوز)آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا )نے ایل پی جی کی نومبر کیلئے فی کلو قیمت میں نو روپے پچانوے پیسے کمی کی ہے۔ جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت دو سو ساٹھ روپے اٹھانوے پیسے سے کم ہوکر دو سو اکاون روپے تین پیسے ہوگئی ہے۔ جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ایک سو سترا روپے سینتالیس پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے آئندہ ماہ نومبر کیلئے گیارہ عشاریہ آٹھ کلو گرام سلنڈر کی قیمت دو ہزار نو سو باسٹھ روپے سترا پیسے مقرر کی۔ اکتوبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت تین ہزار اناسی روپے چونسٹھ پیسے تھی۔یاد رہے کہ نگران حکومت نے30 اکتوبرکو ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20.86 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔۔
Load/Hide Comments