پی ٹی آئی کی پیپلزپارٹی، ن لیگ کے فارن فنڈنگ کیس جلد سماعت کےلئے مقرر کرنے کی استدعا


اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے (پی ٹی آئی) الیکشن کمیشن سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مبینہ فارن فنڈنگ کیس جلد سماعت کےلئے مقرر کرنے کی استدعا کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ ان دونوں سیاسی جماعتوں کے خلاف دائرفارن فنڈنگ کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرکے فیصلہ کیا جائے ۔

درخواست گزار وزیر مملکت فرخ حبیب نے  الیکشن کمیشن سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مکمل ریکارڈ تک رسائی بھی مانگ لی ہے۔ درخواست مٰں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی قائم کردہ سکروٹنی کمیٹی نے مالی ماہرین کو مکمل ریکارڈ تک رسائی نہیں دی۔

انہوں نے موقف اپنایاہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے عبوری جائزہ رپورٹ بھی جمع کرا چکے ہیں۔