عمران خان نے نیب آرڈیننس کے ذریعے خود کو اور اپنی حکومت کو این آر او دیا،شہباز شریف


لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے نیب آرڈیننس میں تیسری ترمیم کے ذریعے خود کو اور اپنی حکومت کو این آر او دیا ہے۔

ان خیالات کااظہار شہباز شریف نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شہباز شریف نے کہا  کہ اگر اس بارے میں کوئی شک تھا کہ نیب/نیازی گٹھ جوڑ نے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے لیے کس طرح کام کیا ہے، تو یہ ترمیم اس شیطانی ذہنیت کا واضح مظہر ہے۔ یہ احتساب کی آڑ میں سراسر سیاسی انتقام ہے۔