اسرائیل نے القدس ہسپتال تباہ کرنے کی دھمکی دیدی


غزہ (صباح نیوز)غزہ میں زخمیوں سے بھرے ہسپتال پر بمباری کے بعد اسرائیل نے القدس ہسپتال تباہ کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔ فلسطینی ہلال احمر نے آگاہ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے ایک اور ہسپتال پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ہلال احمر کے مطابق حالیہ دھمکی القدس ہسپتال پر حملے سے متعلق ہے۔ اسرائیل نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال کو فوری خالی کر دیا جائے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے اسرائیلی دھمکی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ القدس ہسپتال خالی کرنے کی دھمکی پریشان کن ہے۔انہوں نے کہا کہ مریضوں سے بھرے ہسپتا ل کو محفوظ طریقے سے خالی کرنا ممکن نہیں۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے مطالبہ کیا ہے کہ عام شہریوں اور مریضوں کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ لبنانی علاقے سے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔