ہندوستان اور اسرائیل جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں، ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن

اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کا خون پانی کی طرح بہایاجارہاہے،ہندوستان اور اسرائیل جنگی جرائم کے مرتکب ہورہے ہیں،عالمی برادری جنگی مجرموں کے خلاف کارروائی کرے،او آئی سی غزہ کے آخری فلسطینی کے مرنے کاانتظار نہ کرے،فلسطینیوں کی عسکری مدد کرے،یوکرائن کی طرح کشمیریوں اور فلسطینیوں کی عسکری مدد کی جائے ،دنیا دوہرے معیارات ترک کرنے ورانہ نریندرمودی اور نیتن یاہو حالات کو تیسری عالمگیرجنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں،

ا ن خیالا ت اظہارانھوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو جس طرح عالمی برادری نظر انداز کررہی ہے اور نہتے کشمیریو ں اور فلسطینیوں کاخون بہایاجارہاہے اس سے دنیا کاامن مزید خطرے میں پڑھ جائے گا،اسرائیل اور ہندوستان کو جنگی مجرم ڈیکلرکرکے کاروائی کی جائے تاکہ دنیا میں امن قائم ہو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ہندوستان اور اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور کرکے کارروائی کرے ،اسلامی ممالک سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کریں،اگر کوئی شنوائی نہیںہوتی تو اسلامی ممالک دیگر مظلوم اقوام کو ساتھ شامل کرکے اپنی اقوام متحدہ تشکیل دیں،انھوںنے کہاکہ اتنے دن گزر گئے اسرائیل نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے لاشوں کے ڈھیر لگادیے اور او ائی سی عملی اقدما م نہیں کرسکی یہ افسوسناک ہے۔