لاہور(صباح نیوز)پاکستان حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے معا ہدے پرعملدرآمد شروع ہو گیا۔ پنجاب بھر سے گرفتار 860افراد کو رہا کر دیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف کوئی کیسزنہیں تھے اور ان کو مختلف الزمات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں تھی ۔ گزشتہ روز جب سٹیئرنگ کمیٹی کا سول سیکر ٹریٹ میں اجلاس ہوا تھا اس میں باقاعدہ تصدیق کی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ جو اپنے افراد ہیں جن کے کیسز نہیں ان کو رہا کر دیا جائے گا ۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ٹی ایل پی کے کارکنوں کے خلاف کیسزہیں ان کو عدالتوں سے رجوع کرنا پڑے گا ۔اگر عدالتیں ان کو ریلیف دیتی ہیں تو حکومت اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی ۔
پنجاب کے 18اضلاع میں گرفتار کالعدم ٹی ایل پی کے 860افراد کو رہا کر دیا گیا جبکہ دیگر گرفتار 8 افراد کی فہرستیں بھی مانگی گئیں اور حکومت ان کے حوالے سے بھی کوئی فیصلہ کر سکتی ہے۔