نبی پاک ۖکی سیرت پرعمل سے ہی امن خوشحالی اورترقی آسکتی ہے،مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ اسلامی نظام کاقیام ہماری ترجیحات میں شامل ہے نبی پاک ۖکی سیرت پرعمل سے ہی امن خوشحالی اورترقی آسکتی ہے ۔بدقسمتی سے اسلامی نظام کیلئے بننے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایک دن کیلئے بھی اسلامی نظام قائم نہ ہوسکا۔بیت المقدس ،فلسطین سے محبت ہر مومن کے ایمان کا حصہ ہے ۔اشرافیہ کیساتھ نوازشریف ،زرداری ،عمران خان نے عوام کی امیدوں پر پانی پیر دیامہنگائی بھاری سودی قرضوں ،بدعنوانی قرباء پروری میں بدترین اضافہ ہوا۔اقتدار ملتے ہی عوام،جمہوریت ،عوامی مسائل ،ملک وملت کے مفادات کو بھولنے والے ملک وقوم کا خیر خواہ نہیں ۔دینی مدارس میں حقیقی دینی جدوجہد کرنے والے ملک گیر منظم طلباء تنظیم جمعیت طلباء عربیہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعیت طلباء عربیہ ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام دوروزہ تعمیر سیرت کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان کی نظیر دنیا کے چند ممالک کی ہے جہاں اقتدار کی آڑ میں پیسہ بنایا جاتا ہے، جہاں عوام غریب تر اور حکمرانوں کی بیرون ملک جائدادیں ہیں۔ ہمارے ہاں جو شخص اقتدار سے الگ ہوتا ہے وہ بیرون و اندرون ملک وسیع جائدادوں کا وارث بن جاتا ہے۔ مافیا بڑی سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی کرتے ہیں، ان پر سرمایہ کاری کرکے بعد میں کئی گنا وصول کیا جاتا ہے۔ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے کسی لیڈر کا نام قرض لے کر معاف کروانے والوں میں نہیں، ہم سیاست کو کاروبار نہیں خدمت کے طور پر لیتے ہیں، ہم میں سے کسی نے توشہ خانہ لوٹا نہ ہمارا نام پنڈوراپیپر یا پانامہ لیکس میں آیا۔ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ کرپشن میں ملوث لوگوں سے اتحاد نہیں ہوگا، ہم نے منشور دے دیا، ہم ترازو کے نشان کے تحت الیکشن میں جائیں گے اور صرف اور صرف عوام سے اتحاد کریں گے۔ مدارس وعصری اداروں کے طلباء نوجوان جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی نظام قائم ہواور دشمن کی سازشیں ،مافیازاور لٹیروں ناکام ہوجائے