پشاور(صباح نیوز)پشاور میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپے کے دوران لاکھوں روپے اور دستاویزات برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان شاہ کی ہدایت پر ایک بڑی کارروائی کی جس میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان حضرت بلال اور وقاص بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کررہے تھے۔
پشاور صدر سے گرفتار کئے گئے ملزمان سے 20لاکھ 40 ہزار پاکستانی روپے اور حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں و شواہد برآمد ہوئے جبکہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے۔
ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔