نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ اعلی بلوچستان سردار علی مردان خان ڈومکی کی ملاقات

کوئٹہ (صباح نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیرِ اعلی بلوچستان سردار علی مردان خان ڈومکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نگران وزیر اعلی نے وزیراعظم کو بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے لیے منعقد ہونے والے ایپکس کمیٹی کے 14ویں اجلاس کے متعلق بریفنگ دی ۔نگران وزیر اعلی نے وزیراعظم کو صوبہ بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ملاقات میں نگران وزیر داخلہ میر سرفراز احمد بگٹی بھی موجود تھے۔