زینب عباس کو جھوٹے کیس میں بھارت سے ڈی پورٹ کردیا گیا


 ممبئی(صباح نیوز) بھارت ویسے تو اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے کبھی باز نہ آیا تاہم اس دفعہ مہمان نوازی میں بھی فیل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)ورلڈکپ میں پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کو جھوٹے کیس میں بھارت سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔ بھارت سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد زینب عباس اس وقت دبئی میں موجود ہیں۔خیال رہے کہ زینب عباس کے خلاف بھارت میں ایک وکیل نے جھوٹا کیس کررکھا تھا، بھارتی وکیل نے سابر کرام میں زینب عباس کے خلاف شکایت درج کروارکھی تھی۔

آئی سی سی بھی بھارتی پروپیگنڈے کے آگے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔ بھارتی وکیل کا دعوی ہے کہ زینب عباس نے ہندو مذہب اور بھارت کے خلاف ٹویٹ کیے، زینب عباس نے 8 سال قبل بھارت اور بھارتی مذہب کے خلاف ٹویٹس کئے تھے۔ زینب عباس متعدد انٹرنیشنل سیریز اور ایونٹس میں بطور پریزینٹر کام کرتی ہیں۔