پنجاب حکومت کا مری واقعہ پر 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ


لاہور(صباح نیوز)ملکہ کوہسار مری میں شدید برف باری کے باعث ہونے والی اموات کے نتیجے میں پنجاب حکومت نے  3رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت مری کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔اس دوران پنجاب حکومت کی جانب سے مری میں پیش آنیوالے سیاحوں کی اموات کے افسوسناک واقعہ پر  3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مری واقعہ پر تشکیل دی گئی کمیٹی 3 دن میں اپنی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کرے گی۔

کمیٹی انسانی جانوں کے ضیاع کی وجوہات کے بارے میں رپورٹ تیار کرے گی۔