لاہور(صباح نیوز) حامد یار ہراج نے صوبائی وزیر پنجاب کا حلف اٹھا لیا۔جمعہ کو گورنر ہائوس میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب کابینہ کا حصہ بننے والے حامد یار ہراج سے حلف لیا۔گورنر ہائوس میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی شرکت کی۔
مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم بھی تقریب میں شریک ہوئے، وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزرا میاں محمود الرشید، سردار محسن لغاری اور ارکان اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار نے حامد یار ہراج کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔