صحت کارڈ فلاحی ریاست کے قیام کی طرف تاریخی قدم ہے،فرخ حبیب


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ صحت کارڈ مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست کے قیام کی طرف تاریخی قدم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پروگرام میرا پاکستان  میرا گھر ہر پاکستانی کا خواب ہے جو بہت تیزی سے شرمندہ تعبیر ہونا شروع ہوگیا ہے۔

کم لاگت  3 مرلہ ، 5 مرلہ ، 10 مرلہ گھروں کے لئے بینکوں نے 120 ارب کے قرضے منظور کئے   اور جس میں سے 38 ارب روپے کے قرضہ  بینکس نے تقسیم کردئیے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی دن رات محنت کے باعث ہائوسنگ اور کنسٹرکشن سیکٹر کے لئے بینکس کے قرضہ 355 ارب روپے تک پہنچ گئے جو کہ دسمبر 2020 سے 163 ارب یعنی 85 فیصد زیادہ ہے جس کے باعث ہائوسنگ اور کنسٹرکشن کیساتھ منسلک 120 سے زائد صنعتوں کے کاروبار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

صحت کارڈ مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست کے قیام کی طرف تاریخی قدم ہے۔ محدود وسائل والے پاکستانی جو پرائیویٹ ہسپتالوں میں بہترین علاج کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

اب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شروع کئے گے صحت کارڈ سے ہر خاندان سالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرانا شروع ہوگیا ۔–