قومی اسمبلی اجلاس 10 جنوری کو بلانے کی سمری بھجوا دی،بابراعوان


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جنوری کی شام چار بجے بلانے کی سمری بھجوا دی ۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جنوری کی شام چار بجے بلانے کی سمری بھجوا دی ، قومی اسمبلی اجلاس میں فنانس ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا جائیگا، اجلاس میں سینیٹ کی فنانس ایکٹ ترمیمی بل پر تجاویز کو زیر غور لایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت قوم اور عام آدمی کی بہتری کے لئے قانون سازی کا عمل رکنے نہیں دے گی، اپوزیشن کو دعوت ہے کہ وہ قانون سازی میں عملی طور پر حصہ لے، ایوان میں نعرے بازی سے اپوزیشن قانون نہیں بنا سکتی، قانون سازی اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی سے نہیں رکنے دیں گے، قانون سازی پر مذاکرات کے لئے دروازے کھلے ہیں۔