فیض آباد میں آتشزدگی ، پرانے کپڑوں کی مارکیٹ خاکستر


اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد میں آتشزدگی سے پرانے اور نئے کپڑوں اور جوتوں کی مارکیٹ جل کر خاکستر ہو گئی ہے ۔

منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو لگنے والی پراسرار آگ نے بدھ کی صبح 7 بجے تک تقریباً 402 دکانوں کو خاکستر کر دیا  ۔

آتشزدگی سے دکانداروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔