اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر ،سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے آئین، منشور اور نظریات پر قائم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میںانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے تاریخی کارناموں اور کامیابیوں پر فخر ہے ،پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے آئین، منشور اور نظریات پر قائم ہے۔
پیپلز پارٹی اپنے قیام سے آج تک مزدوروں، غریبوں اور محنت کشوں کی آواز ہے۔