سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی سکولز سیل کرنے سے روک دیا


اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کینٹ بورڈز کو نجی سکولز سیل کرنے سے روک دیا۔

بدھ کوسپریم کورٹ آف پاکستان میں کنٹونمنٹ علاقوں سے نجی سکولز کی بے داخلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی سکولز سیل کرنے سے روکتے ہوئے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کو نوٹس جاری کر دیے اور جواب طلب کرلیا۔

نجی سکولز کے وکیل نے کہا کہ کینٹ بورڈز میں 8300 نجی سکولز اور 37 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں، اب سکولوں کو سیل کیا جا رہا ہے، بچے کہاں جائیں گے، سپریم کورٹ نے نجی سکولز کو سنے بغیر فیصلہ دیا تھا۔والدین کے وکیل نے کہا کہ اصل کیس تو رہائشی پلاٹ پر سکول بنانے کا تھا، ایک سول کیس میں موقف سنے بغیر سخت حکم جاری کیا گیا۔عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔