برکینا فاسو ، شدت پسندوں کا حملہ،فوجیوں سمیت 53ہلاک


اواگادوگو (صباح نیوز)افریقی ملک برکینا فاسو میں شدت پسندوں کے حملے میں 53 فوجی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 17 فوجی اور 36 شہری رضاکار فوجی شامل ہیں، شدت پسندوں کے حملے میں 30 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔برکینا فاسو کی فوج نے جوابی حملے میں شدت پسندوں کے بیشتر جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حکام کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔