اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے کرکٹر محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر کہا کہ ان میں ابھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ باقی تھی۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد حفیظ کے شاندار کیرئیر کی تعریف کی اور کہا کہ آپ کی تمام غیر معمولی کارکردگی کا شکریہ۔ آپ اپنے وقت کے بہترین کرکٹر تھے۔
زلفی بخاری نے کہا کہ اگرچہ آپ نے ریٹائرمنٹ لے لی مگر مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ کے اندر ابھی کچھ انٹرنیشنل کرکٹ باقی تھی اور قومی ٹیم آپ کے تجربے سے مستفید ہوسکتی تھی۔انہوں نے محمد حفیظ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔