چیئرمین نیب نے 6 ڈپٹی ڈائریکٹرز، 8 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے


کراچی(صباح نیوز)چیئرمین نیب نے 6 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 8 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے  ہیں ۔

نیب کراچی سے ڈپٹی ڈائریکٹر اسلم پرویز ابرو لاہور ٹر،نیب کراچی سے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران علی شیخ ملتان، نیب کراچی سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایرول پلپ ونگسم راولپنڈی، نیب خیبرپختونخوا سے ڈپٹی ڈائریکٹر چنگیز خان کراچی، نیب بلوچستان سے ڈپٹی ڈائریکٹر شہریار جمیل کراچی،نیب ملتان سے ڈپٹی ڈائریکٹر سید مہر علی گیلانی کراچی ،

نیب کراچی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کریم بخش راولپنڈی، نیب کراچی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر روفی شہزادہ خیبرپختونخوا، نیب کراچی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اومییش لاہور ، نیب کراچی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سروان احمد خیبرپختونخوا،

نیب راولپنڈی سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر وقاص کراچی، نیب خیبرپختونخوا سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد جنید خان کراچی ، نیب خیبرپختونخوا سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید داد علی شاہ کراچی اور نیب ملتان سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خورشید عابدکا تبادلہ کراچی کردیا گیا ہے ۔