نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  کا  14 اگست کو حلف لینے کا فیصلہ


اسلام آباد (صباح نیوز)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  نے 14 اگست (پیرکو) حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری 14 اگست کی سہہ پہر منعقد ہوگی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سمری پر دستخط کیے جانے کے بعد انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم بن گئے۔ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے نگران وزیراعظم کے لیے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردئیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق صدر مملکت نے انوارالحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری آئین کےآرٹیکل 224 ایک اے  کے تحت دی ہے۔انوارالحق کاکڑ نے میڈیا سے مختصر گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے نامزد کرنے پروزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کا مشکور ہوں، بطور نگران وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دوں گا۔نگران وزیراعظم کیلئے پروٹوکول وزیر اعظم ہاؤس تعینات کردیا گیا  سے روانہ ہوگیا، آٹو کیڈ وزیر اعظم ہاؤس سے منسٹر انکلیو روانہ ہو۔